بجلی کم از کم 4 روپے مہنگی کریں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

image

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال میں بجلی فی یونٹ چار روپے مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کا پلان طے پاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2340 ارب روپے پرمحدود کیاجائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 400ارب سے زائد جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے یہ رقم اقساط میں جاری کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال گردشی قرضہ میں 122 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال گردشی قرضے میں کوئی اضافہ نہ ہونےکاپلان دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے کا اضافہ ہوگا، حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نادہندگان سے وصولیاں بہتر کی جائیں گی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید کہنا ہے کہ پلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US