گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہونے لگی

image

ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں مئی کے مقابلہ میں جون میں عمومی کمی کا رحجان ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جون میں 5 کلو خوردنی تیل کی اوسط قیمت 3199.16 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 3.05 فیصدکم ہے، مئی میں ملک میں 5 کلو خوردنی تیل کی اوسط قیمت3299.89 روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔

اسی طرح جون میں ملک میں اڑھائی کلوبناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1513.74 روپے ریکارڈکی گئی جومئی کے مقابلہ میں 2.16 فیصدکم ہے، مئی میں ملک میں اڑھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1547.12 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ ایف سی سرچارج عائد

جون میں ملک میں ایک کلوبناسپتی گھی کی اوسط قیمت 582.58 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 3.30 فیصدکم ہے، مئی میں ملک میں ایک کلوبناسپتی گھی کی اوسط قیمت 602.45 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US