بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: مالی سال 23-2022 کی بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری

image

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی سال 23-2022 کی بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری ہے اور اب تک 72 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں 65 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں کو 9000 روپے فی خاندان ادا کئے جارہے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے پارٹنر بینکوں، یعنی بینک الفلاح اور حبیب بینک لمیٹڈ  کو 81 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کر چکا ہے۔

پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ بینظیر کفالت کے علاوہ رجسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کو بھی بینظیر تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں تاہم تعلیمی وظائف کے حصول کے لئے سکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔

کسی بھی شکایت کی صورت میں مستحق افراد بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر کال کر سکتے ہیں۔

بی آئی ایس پی کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کوئی بھی پیغام صرف 8171 سے بھیجا جاتا ہے اس کے علاوہ کسی دوسرے نمبر سے آنے والے پیغامات پر بھروسہ نہ کیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US