ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشتگرد مارے گئے۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
آئی ایس پی آر کے مطابق باقی دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔