عدم پیشی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

image

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پرچیئرمین پی ٹی آئی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف تھانہ رمنا اور گولڑہ میں درج ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ، جج اے ٹی سی ابوالحسنات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا ۔

عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں فرخ حبیب ،شبلی فراز،حسان نیازی کے بھی قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان  کو19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US