سب وے برانڈ پوری دنیا میں اپنے سینڈوچ کیلیئے مشہور ہے، اور پاکستان میں بھی بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ مزیدار سینڈوچ کھانے کے شوقین لوگوں کیلیئے سب وے والوں نے عمر بھر فری سینڈوچ کی آفر متعارف کروائی ہے، مگر اس کے حصول کی ایک انوکھی شرط ہے!
فاسٹ فوڈ چین سب وے ان لوگوں کو مفت سینڈوچ دینے کے لیے ایک منفرد پیشکش لے کر آیا ہے جو قانونی طور پر اپنا پہلا نام بدل کر سب وے رکھیں گے۔ جی ہاں، آپ نے صحیح سنا ہے۔
مقابلہ کرنے والے 1 سے 4 اگست کے درمیان سب وے نیم چینج ڈاٹ کام پر جا کر ملاحظہ کر سکتے ہیں اور اگر وہ قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرنے کا عہد کرتے ہیں تو زندگی بھر کے لیے مفت سب وے ڈیلی ہیرو جیت سکتے ہیں۔
نام رجسٹر کرنے کے بعد، سب وے مفت سینڈوچ حاصل کرنے کے لیے ایک خوش قسمت فاتح کا انتخاب کرے گا۔ فوڈ چین سب وے فاتح کو نام کی تبدیلی کے لیے قانونی اور پروسیسنگ کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے رقم فراہم کرے گا، جس کے بعد وہ زندگی بھر مزیدار سب وے سے لطف اندوز ہوں گے۔
سب وے نے ایک بیان میں کہا کہ، 1 اگست سے 4 اگست کے درمیان، سب وے کے سپر فین اور سینڈوچ سے محبت کرنے والے سب وے نیم چینج ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا دورہ کر سکتے ہیں، اور اگر وہ قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرنے کا عہد کریں تو زندگی بھر مفت سب وے ڈیلی ہیرو جیتنے کے مقابلے میں داخل ہو سکتے ہیں۔
تاہم، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سب وے ایسی منفرد پیشکش لے کر آیا ہو۔ 2022 میں، فوڈ چین نے سال بھر کے مفت سینڈوچز کے لیے ایک مقابلہ شروع کیا تھا جہاں لوگوں کو پرمیننٹ ٹیٹو کروانا تھا۔