کوئٹہ: گھریلو رنجش پر فائرنگ، باکسر احمد یار جاں بحق

image

کوئٹہ میں گھریلو رنجش کے باعث فائرنگ کے واقعے میں سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہزار گنجی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں احمد یار کو ان کے ماموں زاد بھائی انور نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US