پیٹرول کی قیمت کیوں بڑھی؟ مصدق ملک نے پیٹرول مہنگا کرنے کی وجہ بتادی

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کی مشکلیں مزید بڑھ گئیں، گزشتہ روز حکومت کی جانب سے عوام پر اچانک ہی پیٹروم بم گرا دیا گیا تھا۔

نئی قیمتوں کے مطابق، ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 273 روپے 40 پیسے کا ہوگیا جبکہ، پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

ایسی صورتحال میں جہاں عوام کا حشر نشر ہوگیا ہے وہیں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات ڈاکٹر مصدق ملک نے ملک بھر میں پیٹرول مہنگا کرنے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے کہا کہ، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پچھلے 15 دن سے ہر روز یومیہ 2 ڈالر عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں بڑھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی ڈالر اور روپے کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US