خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب ۔۔ کون کون سی اہم شخصیات نے شرکت کی؟

image

سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد ہوا۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کا عمل اور یہ تقریب کئی گھنٹے جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق، سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھویا۔ جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب، عطر سے دھویا گیا۔

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جاتا ہے جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

غسل کے بعد خانہ کعبہ کو خالص عود، عرق گلاب اور بخور کی خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔

کون سی شخصیات نے شرکت کی؟

عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں او آئی سی سربراہ اور اعلیٰ سول حکام شریک ہوئے۔

غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔

غسلِ کعبہ کی روایت:

غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔ بعض روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سال میں دو بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے، پہلی بار محرم الحرام میں اور دوسری بار رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہِ شعبان میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US