پاکستان اور بھارت کی مشہور ترین جوڑی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں اگرچہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا کا حصہ ہیں البتہ حال ہی میں شعیب ملک نے ایسا قدم اٹھایا ہے جس سے اس بار ان کے مداحوں کے دل واقعی میں ٹوٹ گئے ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔
دراصل شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بائیو میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کیا ہوا تھا اور لکھا تھا کہ ’سپر ویمن کا ہسبینڈ‘ لیکن اب اپنے انسٹابائیو میں تبدیلی کرتے ہوئے انھوں نے ثانیہ کا نام ہٹا دیا ہے۔
اس کے علاوہ انھوں نے اپنی بائیو میں دیگر تبدیلیاں کرتے ہوے “لِو ان بروکن“ کا اضافہ بھی کیا ہے جو کہ امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی ایک مشہور کتاب ہے جس کا موضوع طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کے حوالے سے ہے۔
ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے مداحوں کا خیال ہے کہ دونوں جانب معاملات درست نہیں ہیں البتہ شعیب اور ثانیہ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دیا گیا ہے۔