والد کیمرے کے پیچھے روحانی انسان تھے۔۔ عمر شریف کے بیٹے نے اپنے مرحوم والد کا ایسا خوبصورت راز بتا دیا جس کے بارے میں آج تک کوئی نہیں جانتا؟ دیکھیں

image

“میرے والد صاحب دنیا کے لئے بہت بڑے سُپر اسٹار تھے لیکن کیمرے کے پیچھے وہ ایک روحانی شخصیت تھے۔ انھوں نے ہمیں بہت عاجزی سے پیش آنا اور لوگوں سے پیار کرنا سکھایا ہے۔ والد نےپوری زندگی غریب اور عام عوام کی خدمت میں گزاری۔ یتیموں کی کفالت کی، ایسی بہت سی بیوہ عورتیں ہیں جن کا وہ گھر چلاتے تھے، انہوں نے بہت سارے مستحق فنکاروں کی مالی مدد بھی کی۔

یہ کہنا ہے جواد عمر کا جو پاکستان کے کامیڈی کنگ عمر شریف کے صاحبزادے ہیں۔ والد کے انتقال کے بعد پہلی بار سماء ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے جواد نے محوم عمر شریف کے بارے میں کافی باتیں بتائیں اور اپنے اور ان کے تعلق کے بارے میں بھی بتایا۔

جواد عمر کہتے ہیں کہ زندگی کے آخری لمحات میں بھی والد کو اپنے فن سے لگاؤ تھا۔ انہیں اپنے کام سے عشق تھا۔ شدید بیمار ہونے کے باوجود انہوں نے کئی پروگرامز کی میزبانی کی۔ اگر چہ ان کا تعلق شوبز سے تھا لیکن وہ ایک روحانی شخصیت تھے۔ گھر میں عمر شریف بہت سنجیدہ انسان تھے۔ وہ اپنے ملک سے بہت پیار کرتے تھے اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں کئی ممالک کی جانب سے شہریت کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے انکار کردیا کیونکہ وہ کہتے تھے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں گے اور پاکستان میں ہی مریں گے۔

جواد عمر نے بتایا کہ ان کے مرحوم والد کی پسندیدہ نمازوں میں ایک نماز صلوٰۃ التسبیح تھی، وہ رمضان کے موقع پر 27ویں شب کو فنکار برادری کے تمام دوستوں کو اپنے گھر بلاتے اور صلوٰۃ التسبیح پڑھتے تھے۔ ہمارے گھر جتنی بھی تقریبات ہوئیں ان کا اختتام ذکر الہیٰ پر ہوتا تھا۔ عمر شریف بہت اچھے ذاکر بھی تھے، وہ 3 سے 4 گھنٹے مسلسل دین پر بات کرتے تھے۔

والد ک رکھ رکھاؤ پر بات کرتے ہوئے جواد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں کہ کوئی گھر آیا ہو اور والد نے خالی ہاتھ یا بھوکا جانے دیا ہو۔ وہ کھانا کھائے بغیر کسی کو جانے نہیں دیتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US