امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم کی آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات

image

امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی اور پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

امریکی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔ انہوں نے امریکہ کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک-امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US