کراچی میں ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کراچی میں جنوب مغرب کی جانب سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے اور آنے والے 24گھنٹوں میں بوندا باندی اور حبس ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع ابرآلود رہے گا، چند علاقوں میں بارش اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ حبس ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد ہے جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US