ایئر چائنہ کے طیارے کی سنگاپور میں ہنگامی لینڈنگ، 9 مسافر زخمی

image

ایئر چائنہ کی ایک فلائٹ نے طیارے کے بائیں انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے اتوار کو سنگاپور میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ طیارے میں 155 افراد سوار تھے جن میں سے نو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

چانگی ایئرپورٹ نے فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ ’چین کے جنوب مغربی شہر چینگدو سے فلائٹ سی اے 403 سٹی سٹیٹ جا رہی تھی جب اس کے فارورڈ کارگو ہولڈ اور بیت الخلا میں سے دھواں اٹھنا شروع ہو گیا۔‘

بیان کے مطابق ’جہاز مقامی وقت کے چار بج کر 15 منٹ پر لینڈ کیا اور تمام مسافروں اور جہاز کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ بائیں انجن میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔‘

سول ایوی ایشن اتھارٹی آف سنگاپور نے کہا ہے کہ طیارے میں 146 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔

’نو مسافروں کو جہاز سے نکلتے وقت معمولی چوٹیں آئیں جن کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔‘

سول ایوی ایشن اتھارٹی آف سنگاپور کے مطابق ٹرانسپورٹ سیفٹی انویسٹی گیشن بیورو واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس نے مدد کے لیے اپنے چین سے رابطہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts