فاسٹ فوڈ کے مشہور ریستوران مکڈونلڈز کی پاکستانی فرنچائز نے اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوئے والے غزہ کے رہائشیوں کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر منگل کو مکڈونلڈز پاکستان نے اپنے آفیشل بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کی جانب سے فلسطین کے شہریوں کی امداد کی جا رہی ہے۔مکڈونلڈز پاکستان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پاکستان کے مشہور خیراتی ادارے ایدھی فاؤںڈیشن کے ساتھ مل کر غزہ کے باشندوں کے لیے ایک کروڑ کا مالی تعاون کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مکڈونلڈز پاکستان نے مزید وضاحت جاری کی کہ وہ پاکستان میں وہ سیزا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت کام کرتے ہیں اور اُن کا اسرائیل کے مکڈونلڈز فرنچائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ McDonald's Pakistan Official Statement!@Edhiorg pic.twitter.com/EUqfP3zf6O
— McDonald's Pakistan (@McDonaldsPK) October 18, 2023
خیال رہے سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسرائیل میں مکڈونلڈز کے ریستورانوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے لیے کھانا بھیجا جا رہا ہے جس کے بعد فلسطین کے حامی افراد سوشل میڈیا پر مکڈونلڈز کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں۔