’حماس حملے کا مقصد سعودی اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں خلل ڈالنا تھا‘

image

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے اسرائیل پر حملے کا مقصد تل ابیت اور ریاض کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں خلل پیدا کرنا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو فنڈز اکھٹا کرنے کی ایک تقریب سے خطاب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ ’حماس کے اسرائیل پر حملے کی ایک وجہ یہ ہے کہ انہیں معلوم تھا کہ میں سعودی (حکام) کے ساتھ مذاکرات کرنے والا ہوں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts