اسرائیل حماس جنگ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہو گا

image

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسرائیل پر حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے سے پیدا ہونے والے تنازع پر تبادلہ خیال کے لیے جمعرات کو اجلاس منعقد کرے گی۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے صدر نے یہ اعلان رکن ممالک کے نام ایک خط میں کیا ہے۔

سلامتی کونسل اب تک جنگ سے متعلق کسی قرارداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہے، لیکن کئی ریاستوں، جن میں عرب ممالک کے ایک گروپ کی جانب سے اردن، روس، شام، بنگلہ دیش، ویتنام اور کمبوڈیا شامل ہیں، نے جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس سے میٹنگ شیڈول کرنے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کی۔

اسرائیل، فلسطین کے معاملے پر منقسم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گذشتہ ہفتے ایک روسی قرارداد کے مسودے کو مسترد کر دیا جس میں ’انسانی بنیادوں پر جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

15 رکن ممالک میں سے صرف پانچ نے اس متن کی حمایت کی تھی، جس میں شہریوں کے خلاف تمام تشدد اور دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کی گئی تھی، لیکن حماس کا نام نہیں لیا گیا تھا۔

اس کے بعد واشنگٹن نے برازیل کی طرف سے پیش کی گئی دوسری قرارداد کو ویٹو کر دیا کیونکہ متن میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہیں تھا۔

کونسل کے 15 میں سے 12 ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جس میں ’حماس کے گھناؤنے دہشت گرد حملوں‘ کی بھی مذمت کی گئی، جبکہ روس اور برطانیہ نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

سلامتی کونسل جمعرات کی صبح دس بجے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے منگل کو اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے ملاقات کرے گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts