صوابی میں مدرسے کے طالب علموں نے اپنے ہی استاد کا گلا کاٹ دیا

image

ضلع صوابی میں نورالہادی نامی مدرسے کے معلم کو ان ہی کے دو طالب علموں نے مبینہ طور پر گلا کاٹ کر قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق نورالہادی نامی شہری کی لاش مدرسے کے کمرے سے برآمد کی گئی جو مدرسے میں بطور معلم بچوں کو پڑھاتے تھے۔

واقعہ کی ایف آئی آر میں مدرسے کے دو طالب علموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ طالب علم اسد اللہ اور عبدالرشید نے اس کے بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور پھر فرار ہوگئے۔

تاہم قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

 مقتول کے بھائی نے بتایا کہ نورالہادی مدرسہ زبیریہ مرغز صوابی میں پچھلے نو ماہ سے معلم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

 پولیس حکام کے مطابق مدرسے کے معلم کے قتل کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US