میں نے جنرل باجوہ کے خلاف سازش نہیں کی: نواز شریف

image

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے انہیں ماضی میں عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جھوٹ پر مبنی سزا سنائی گئی اور اس کے ذریعے ملک کے ساتھ سازش کی گئی۔

بدھ کو لاہور میں پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نے کہا تھا کہ انتقام لینے نہیں آیا لیکن حساب تو ہونا چاہیے۔ مجھے ایک فرد کے طور پر سزا ملی، لیکن اصل سزا عوام کو ملی ہے۔ معیشت تباہ ہوئی اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے۔‘

نواز شریف نے کہا کہ ’اگر اسی طرح ہوتا رہے گا تو پاکستان کا یہی حشر ہوگا اور یہ 1947 سے ہو رہا ہے، اور اگر اس کا حساب نہ لیا گیا تو یہ آگے بھی ہوتا رہے گا۔ جو ذمہ دار ہے اس کا حساب لیا جانا چاہیے ورنہ ملک میں یہی تماشہ ہوتا رہے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے جو سزا سنائی گئی وہ نیب کا اپنا فیصلہ نہیں تھا، نیب کو یہ حکم دیا گیا تھا۔ ایک جج کے ذریعے یقینی بنایا گیا کہ نواز شریف کو سزا ہو گی۔‘

’یہ ملک کے خلاف سازش ہے اور عوام کے خلاف سازش ہے۔ میں انتقامی جذبے سے بات نہیں کر رہا، لیکن یہ معاملہ بہت سیریس ہے۔ یہ کام کس نے کیا اس کا پتا لگنا چاہیے۔ میں نے تو کبھی جنرل باجوہ یا جنرل راحیل کے خلاف کوئی سازش نہیں کی۔‘

’ہم نے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا، موٹر وے بنائے، جے ایف تھنڈر طیارے لے کر آئے، مہنگائی کو ختم کیا اور آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا۔‘

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’مجھے انتقام سے کوئی غرض نہیں ہے، میں ذاتی طور پر نہیں کہہ رہا، لیکن قوم جو نقصان پہنچا اس چیز کو میں کیسے معاف کر سکتا ہوں۔ جو اس کا ذمہ دار ہے اس سے حساب لیا جانا چاہیے۔‘

’وہ یہ ایکشن کیسے جسٹیفائی کریں گے جو انہوں نے میری دشمنی میں قوم کے ساتھ کیا۔ میں نے کیا بگاڑا تھا اس عدالتی بینچ کا جس نے میں مجھے سزا سنائی۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US