تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت کو پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا ہے۔
جمعرات کو شیر افضل مروت کو جی پی او چوک لاہور سے پولیس نے حراست میں لیا۔ شیر افضل مروت لاہور ہائی کورٹ میں لائرز کنونشن سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔خیال رہے کہ چند دن پہلے بھی شیر افضل مروت کی قبائلی ضلع باجوڑ جاتے ہوئے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ملی تھی، تاہم کچھ دیر بعد ان کے ایکس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے، آزادی کبھی پلیٹ میں نہیں دی جاتی، بلکہ چھیننی پڑتی ہے۔‘