بیوروکریسی کے تحت انتخابات کا معاملہ: لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

image

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ملاقات کی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

جمعے کو سپریم کورٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے متعلق آگاہ کیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چلینج کیے جانے کا امکان ہے، جس پر سپریم کورٹ بینچ تشکیل دے گا اور درخواستوں کو سماعت کے لیے آج ہی مقرر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے عام انتخابات بیوروکریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی تھی۔ اس کے بعد جمعے کو لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US