نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے عہدے سے مستعفی

image

پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

اعلٰی حکومتی ذرائع نے اردو نیوز کے نامہ نگار روحان احمد کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ ’سرفراز بگٹی نے 13 دسمبر کو اپنا استعفیٰ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پیش کیا تھا۔‘

’نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج نگراں وزیر داخلہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔‘

اس سے قبل مقامی میڈیا میں یہ خبر گردش کرتی رہی ہے کہ سرفراز بگٹی عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور اسی وجہ سے وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے رواں برس 17 اگست کو نگراں وفاقی وزیر داخلہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

وہ 12 ستمبر 2018 کو بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ٹکٹ پر بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

سرفراز بگٹی 2013 سے 2018 تک دو مرتبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US