اسلام آباد: پولیس ہیڈ کانسٹیبل راہزنی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بیٹے سمیت قتل

image

اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقہ میں پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف راہزنی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اپنے بیٹے سمیت جان کی بازی ہار گئے۔

اتوار کو اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف تھانہ رمنا کی حدود جی 11 سے گزر رہے تھے اور انہوں نے راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔ انہوں نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔‘

بیان کے مطابق ’ان کا بیٹا ان کی مدد کو آیا تو وہ بھی راہزنوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ اس کے بعد دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔‘

پولیس کے سینیئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔‘

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس، ضلعی انتظامیہ ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور عوام نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US