منی لانڈرنگ کا الزام، خدیجہ شاہ نے ایف آئی اے کی انکوائری ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

image

مشہور فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی انکوائری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

خدیجہ شاہ نے پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

خدیجہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ’عدالت منی لانڈرنگ کی انکوائری غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے۔‘

درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے یکم دسمبر کو خدیجہ شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکیشن ہوئیں جس کے لیے متعلقہ بینکوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ سے جیل میں ان ٹرانزیکشنز کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنا تھی۔

خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کو لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کے جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں نو مئی کے واقعات کے دو ہفتے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی۔ وہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US