نو مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک

image

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 9 مئی کے واقعات میں  ملوث 18 اشتہاریوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیے۔ بلاک کیے گئے شناختی کارڈ ہولڈرز میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 18 اشتہاری ملزمان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈا پور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس اور غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

نادرا نے کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی پولیس کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔  پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی میں شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے، اشتہاری ملزمان قومی شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔

 پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ان تمام اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ افراد مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئے نادرا کو لسٹ ارسال کی گئی تھی اور خط میں شناختی کارڈز بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US