پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

image

پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔

صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے منگل کو اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’پی ٹی آئی کی جانب سے میری بیٹی کو اس حلقے سے انتخابات لڑنے کا کہا گیا ہے۔ میں صنم جاوید کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات جمع کر رہا ہوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’صنم جاوید کی پاور آف اٹارنی پر دستخط کے لیے میں تین دنوں سے کوشش کر رہا ہوں۔‘

’صنم جاوید 100 فیصد الیکشن لڑیں گی اور پارٹی نے بھی کنفرم کر دیا

ہے کہ آپ کاغذات نامزدگی جمع کریں۔صنم جاوید مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔‘

صنم جاوید کے والد نے کہا کہ ’میں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمیشنر سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے صنم جاوید سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت دی جائے۔‘

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ’میری بیٹی اس وقت بہت پاپولر ہے اور ہمیں جیت کی امید ہے۔‘

صنم جاوید سوشل میڈیا بالخصوص ایکس (ٹویٹر) پر تحریک انصاف کی پرجوش اور سرگرم حامی کے طور پر جانی جاتی ہیں اور عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ زمان پارک میں پارٹی چیئرمین کے گھرکے باہر ہونے والی سیاسی سرگرمیوں میں بھی نمایاں دکھائی دیتی رہی تھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US