لاہور میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی رہائش گاہ کے باہر دھماکہ، دو پولیس اہلکار زخمی

image

لاہور میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی رہائش گاہ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

بدھ کی رات اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے بتایا کہ ’میرے گھر کے باہر سے کسی نے بم پھینکا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم گھر کے اندر بیٹھے تھے کہ زوردار دھماکہ ہوا، میں اور میری فیملی خیریت سے ہیں۔‘

 واقعے کے بعد ترجمان پنجاب پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’سابق چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، تاہم پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے۔‘

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

پنجاب پولیس کے آئی جی نے دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے حکام کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US