چترال: نادرا آفس میں پاکستانی بن کر شناختی کارڈ بنانے کے لیے آنے والا افغان شہری گرفتار

image

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر چترال کے نادرا آفس میں شناختی کارڈ بنانے کے لیے آنے والے افغان شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

چترال پولیس کے مطابق ملزم لوئر چترل کی تحصیل دروش میں واقع نادرا آفس میں اپنے آپ کو پاکستانی شخص کا بیٹا ظاہر کرکے شناختی کارڈ بنوا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان شہری رحمان اللہ افغانستان سے دو روز قبل  پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے چترال آئے تھے۔

انچارج نادرا آفس دروش نے پراسیس کے دوران ملزم سے اعتراف کرایا کہ وہ افغان شہری ہیں جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا۔

دوران تفتیش افغان شہری نے  بتایا کہ پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے انہوں نے 17 لاکھ روپے سہولت کاروں کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔

افغان نوجوان کو اپنا بیٹا ظاہر کرکے ان کی تصدیق کرنے والے پاکستانی شہری کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دیگر سہولت کاروں میں سرحدی گاؤں ارندو کے رہائشی شامل ہیں جن کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔  

پولیس نے افغان شہری کی جانب سے اعترافِ جرم کے بعد ان سمیت جعلی والد اور سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US