الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف سے بَلّے کا نشان واپس لے لیا

image
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن کے 5 رکنی کمیشن نے جمعہ کی رات پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے اپنے محفوظ شدہ فیصلے میں کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے۔‘

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نہیں رہے۔پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلانپاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بَلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔‘پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ’الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا پہلے سے تہیہ کر رکھا تھا۔‘’الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفطات موجود ہیں، اس نے کسی اور جماعت کے انٹراپارٹی الیکشن پر کارروائی کیوں نہیں کی؟‘’ہم نے قانون اور آئین کے مطابق پارٹی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن بتائے کہ ہم نے آئین کی کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے؟‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US