نواز شریف کے کاغذات نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 130 سے جمع

image

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 سے جمع کرا دیے گئے ہیں۔

اتوار کو مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائے۔

اس موقعے پر مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب اور پارٹی کارکنان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

نواز شریف کو کاغذات کی سکروٹنی کے لیے 26 نومبر کو بلا لیا گیا ہے۔ جمعے کو نواز شریف کے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں کی جانب سے مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 24 دسمبر ہے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 25 سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US