کراچی ایئرپورٹ پر خاتون سے 92 لاکھ کے 23 آئی فون برآمد، مقدمہ درج

image

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی ایک خاتون سے 92 لاکھ روپے مالیت کے آئی فون تحویل میں لیے گئے ہیں۔

اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کے اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر شارجہ سے ایئر عریبیہ کی پرواز سے پہنچنے والی خاتون کو گرین چینل پر روکا گیا تھا۔

کسٹم اہلکاروں نے خاتون مسافر کا سامان جب سکین کیا تو ان کے بیگز میں موبائل فونز کے خالی ڈبوں اور گرافکس کارڈز کی نشاندہی ہوئی۔

’خاتون سے موبائل فونز کے خالی ڈبوں کے بارے میں استفسار کیا گیا تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکیں جس پر خاتون مسافر کو سرچنگ روم لے جا کر لیڈی سرچر نے جسمانی تلاشی لی تو جسم کے ساتھ بندھے ہوئے 23 عدد آئی فون 15 پرو میکس برآمد ہوئے۔‘

حکام کا کہنا ہے کہ ’ان کی مالیت 92 لاکھ روپے ہے اور ان پر 43 لاکھ روپے کے ڈیوٹی ٹیکسز عائد ہیں۔‘

برآمد شدہ موبائل فونز کسٹمز نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US