اب نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان نہیں ہوں: محمد زبیر

image
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ وہ اب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ترجمان نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے ساتھ گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وہ ن لیگ میں ہیں اور ایسے ہیں جیسے شاہد خاقان عباسی ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ ن لیگ کی کسی فیصلہ سازی میں شامل نہیں۔

’جب سب سے مشکل وقت تھا تب مریم نواز معاملات نہ سنبھالتیں تو آج اچھے دن نہ ہوتے، اس وقت 4 سے 5 لوگوں کے علاوہ کوئی جاتی عمرہ نہیں آتا تھا۔‘ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک پارٹی کو بہت سپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ سے طویل ملاقاتیں ذاتی نہیں تھیں۔ ’پارٹی کا پیغام لے کر گیا تھا۔ کسی فیور کیلیے نہیں، صرف نوازشریف اور مریم نواز کے لیے انصاف مانگنے گیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ 2017 میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مشکل وقت آیا، توڑ پھوڑ شروع ہوگئی تھی اس وقت پارٹی کے ساتھ کھڑا تھا۔

محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف کا ترجمان بننا سب سے مشکل کام تھا۔ ’میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان بنا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ میں کچھ ٹی ٹوئنٹی اورکچھ ٹیسٹ میچ کے پلیئرز ہوتے ہیں، جب ٹیسٹ میچ پر آتے ہیں تو ٹی ٹوئنٹی والے پلیئرز ڈراپ ہوتے ہیں۔

محمد زبیر کے مطابق پی ڈی ایم بنانے کے فیصلے میں وہ شامل نہیں تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US