راولپنڈی ،سکستھ روڈ اسٹیشن کے قریب میٹرو بس ٹریک میں بڑا شگاف ، پتھر روڈ پر آ گرے

image

راولپنڈی میں سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب میٹرو بس ٹریک میں بڑا شگاف پڑ گیا۔

میٹرو بس ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر روڈ پر آ گرے۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

انتظامیہ کے مطابق سکستھ روڈ ٹریک ٹوٹنے سے میٹرو بس روٹ میں بڑا شگاف پڑ گیا۔ بعد ازاں انتظامیہ نے تھوڑی سی مرمت کر کے سکستھ روڈ میٹرو بس ٹریک بحال کر دیا۔

راولپنڈی: فیض آباد میٹرو اسٹیشن بند کر دیا گیا

واضح رہے کہ میٹرو بس ٹریک مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن انتظامیہ نے اس کی مرمتی سے آنکھیں بند کر لی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US