پنجاب حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 10جنوری تک نہ بڑھانے کا اعلان

image

پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 10جنوری تک نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9جنوری تک عوام کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں ریلیف دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری پرانی فیس کے ساتھ جلد ازجلد ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں، 10 تاریخ سے نئی فیسوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ 9 دن کیلئے مزید ریلیف دے رہے ہیں، ابھی بھی شہریوں کے پاس ٹائم ہے کہ کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US