تحریک انصاف کا کاغذات مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

image

تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

ہمارا ایجنڈا ایک ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کیساتھ اتحاد ہو سکتا ہے ، تحریک انصاف

بابر اعوان نے مزید کہا کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری حکمت عملی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اجازت دے دی ہے ، بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے ، سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US