نواز شریف کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل

image

لاہور این اے 130 سے نواز شریف کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔

یہ اپیل پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی، انہوں نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا۔

تحریک انصاف کا کاغذات مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں،حقائق کے برعکس ریٹرننگ افسر نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کئے۔

درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل سے استدعا کی کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US