صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

image

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار

صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی۔

دوسری جانب کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم جاوید نے کہا کہ جس حلقے سے مریم نواز الیکشن لڑے گی ، اسی حلقے سے میں سامنے آؤں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US