فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا دی جائے، سینیٹ میں قرارداد منظور

image

پاکستان کے ایوان بالا(سینیٹ) میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگینڈا کرنے والوں سخت سزا دی جائے۔‘

یہ قرارداد پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی کی جانب سے پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ’فوج اور سیکورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کا ادراک کرتے ہیں۔ دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سیکورٹی ایجنسی ناگزیر ہے۔‘

’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کی فوج کے خلاف بدنینتی پر مبنی پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔ سینٹ حکومت سے کہتی ہے کہ اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کے اقدامات کرے اور فوج کے خلاف منفی پروپیگینڈا کرنے والے کو  سخت سزا دی جائے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US