غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے بجلی، گیس و ٹیلی فون کنکشن منقطع کرنے کا پلان تیار

image

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مد نظر ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس نادہندگان کے رواں ماہ جنوری سے بجلی ، گیس، ٹیلیفون اور موبائل فون کنکشن منقطع کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔

ایف بی آر میں اب تک 36لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں اور جون 2024تک انکی تعداد کو 60لاکھ سے زائد تک لیکر جانا ہے۔

گزشتہ برس 53لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے اور اب تک ایسے 18لاکھ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائےجو گزشتہ برس گوشوارے جمع کراچکے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر غیر رجسٹرڈ 81 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کئےجا چکے ہیں۔

ٹیکس سال2022 کیلئے 24 لاکھ 98 ہزار419 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کئے گئے جبکہ ٹیکس سال2023 کیلئے56 لاکھ 96 ہزار590 غیر رجسٹرڈ افراد کونوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔

نوٹس جاری ہونے کی پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے ٹیلیفون کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ ہے ۔

ان افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اگلےمرحلے میں ان افراد کے بجلی کے کنکشن منقطع کئے جانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

ان افراد کی تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کی گئی ہیں کاروباری افراد کی طرف سے خریدوفروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کیا گیا ہے۔

ایف بی آر رواں ماہ جنوری میں غیر رجسٹرڈ ٹیکس نادیندگان کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کریگا۔

ایف بی آر نے نومبر میں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بجلی ، گیس اور ٹیلی فون کے کنکشن منقطع اور موبائل سم بلاک کرنے کا فیصلہ تھا جس پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US