نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے، ماہر علم نجوم انتظار حسین زنجانی

image

ماہر علم نجوم انتظار حسین زنجانی نے کہا ہے کہ میرے علم کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  کے قائد میاں نواز شریف پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام” پاورپولیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہ میں نے نواز شریف سے عرض کی تھی کہ آپ خوش نصیب انسان ہیں جو پاکستان کے تین بار وزیراعظم بنے ہیں،  یہ سعادت آپ کے علاوہ کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آئی ہے۔

ملک بھر میں 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ، الیکشن کمیشن

انہوں کہا ہے کہ میں نے نواز شریف کا زچہ 2024 کا دیا ہے،مجھے فروری میں ان کی صحت خراب  ہوتی دکھائی دے رہی ہے،اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

پروگرام میں موجود ٹروکارڈریڈر عالیہ نذیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا ستارہ بہت مضبوط ہےاور وہ ایک بہترین اور مضبوط سیاستدان ہیں،اور وہ تاحیات اتنے ہی مضبوط ستارے کیساتھ رہیں گے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ چوتھی بار وہ وزیراعظم بنیں گے۔

فافن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ

جبکہ معروف آسٹروپامسٹ سامعہ خان کا بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو اللہ پاک نے تین باروزیراعظم بنایا ہےلیکن اب کی بار مجھے لگتا ہے کہ وہ کنگ میکر بنیں گے لیکن کنگ نہیں بن سکتے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US