کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 2 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

image

کراچی: شہر قائد میں 24 گھنٹے کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقوں سپرہائی وے جنجال گوٹھ، ملیر میمن گوٹھ اور کیماڑی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سپرہائی وے فور ایل اسٹاپ کے قریب ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی۔

لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں سمندر کے کنارے سے مبینہ مغوی بچے کی تشدد زدہ لاش ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی

پولیس حکام کے مطابق کورنگی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے زخمی بچی دم توڑگئی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے پہلے روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں 34 افراد زخمی ہوئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US