شدید دھند، اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں حدنگاہ صفر

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی رات 12 بجے کے بعد شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے اور حد نگاہ صفر ہو گیا۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق شديد دهند کے باعث موٹروے ایم 5 گھوٹکی سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی اور شديد دهند کے باعث موٹروے ایم ون کو بھی رشاکئی سے پشاور تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 2 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

موٹروےایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا اور موٹروے ایم ون کو پشاور سے اسلام آباد تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

سوات ایکسپریس وے کو بھی کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US