پی کے 91 کوہاٹ کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا

image

الیکشن کمیشن نے کوہاٹ پی کے 91 کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک کی جا سکے گی، کاغذات نامزدگی کے خلاف 9 جنوری تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ،16جنوری تک ٹربیونل اپیلوں پر فیصلہ کرینگے۔

بلا پی ٹی آئی کے پاس رہے گا یا نہیں ؟ الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ  کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اخری تاریخ 18 جنوری ہو گی ، پی کے 91 کے امیدواروں کو انتخابی نشان 19 جنوری کو الاٹ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پی کے 91 میں  آر او معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US