جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ، علی نواز نے عدالت میں سرنڈر کر دیا ، ضمانت منظور

image

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اشتہاری ملزم علی نواز اعوان نے انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں خود کو سرنڈر کردیا۔

علی نواز اعوان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست ضمانت میں کہا گیا کہ درخواست گزار کچھ وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہ ہو سکا۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے درخواست گزار کو اشتہاری قرار دے دیا تھا، درخواست گزار پہلے بھی شامل تفتیش ہوتا رہا، اب بھی شامل ہونے کو تیار ہے۔

عمران خان کی ایک گھڑی نے 1264گھڑیوں کا سراغ لگا لیا، علی نواز اعوان

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے تیار ہے۔ بعد ازاں ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے 50 ہزارکے مچلکوں کے عوض علی نواز اعوان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US