آر اوز نے قانون کیساتھ کھلواڑ کیا ، انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے ، شیر افضل مروت

image

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاڈلا کہتا پھرتا ہے کہ وہ وزیر اعظم بننے والا ہے، یہ ایسے کیسے وزیر اعظم بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہو رہی ہے لیکن اس سے اہم مقدمات سماعت کے منتظر ہیں۔

الیکشن کروانے والا ادارہ ہی متنازع ہے تو پھر ایسے میں شفاف الیکشن کیسے ہوں گے، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی پالیسی کے تحت ریٹرننگ آفیسرز نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نااہل کر دیا ، ڈپٹی کمشنر کبھی ریٹرننگ افیسر نہیں ہو سکتے، ریٹرننگ آفیسرز نے قانون کیساتھ کھلواڑ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US