2023ء ، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 23 ٹن غیر معیاری اشیائے خورد و نوش کو تلف کیا

image

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے 2023 کے دوران 23 ہزار 281 کلو غیر معیاری اشیائے خورد ونوش کو تلف کیا ۔

رپورٹ کے مطابق عوامی شکایات موصول ہونے پر 2023 میں 237 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ میپنگ انسپکشنز کے تحت اسلام آباد اور گردونواح میں 2908 انسپکشنز کی گئیں۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کا آپریشن، غیرمعیاری فیکٹریاں سربمہر

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ غیر معیاری خوراک کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US