10سالہ نااہلی کی بحالی،نیب کو عدالت سے فوری ریلیف نہ مل سکا

image

نیب سے سزا یافتہ افراد کی 10سالہ نااہلی کے معاملے پر نیب کو عدالت سے فوری طور پر کوئی ریلیف نہ مل سکا۔

نیب نے سزا یافتہ افراد کی 10سالہ نااہلی کم کرکے 5سال کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے جسے عدالت نے 4جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

لگتا ہے انتخابات روکنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے نیب کی مرکزی اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں سینئر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فائق علی جمالی کے خلاف بلوچستان میں 9ریفرنسز میں فیصلہ ہوا اور الیکشن کمیشن کے معاملات میں سنگل بینچ کا فیصلہ پیش کیا جارہا ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے متفرق درخواست کیوں دائر کی؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی پر اپیل دائرکرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کے موقف پر عدالت نے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے، پرسوں مرکزی اپیل کے ساتھ یہ متفرق درخواست سنیں گے پھر دیکھیں گے،بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 4جنوری تک ملتوی کردی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US