سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید انتقال کر گئے

image

سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان انتقال کر گئے۔

قیصر رشید خان گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ہسپتال ترجمان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قیصر رشید گذشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹرپرتھے۔

معروف کمنٹیٹر محمد ادریس طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

ترجمان کے مطابق ان کا گزشتہ سال کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی کرایا گیا تھا۔ 3 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد سابق چیف جسٹس قیصر رشید انتقال کر گئےہیں۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس قیصر رشید نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد 9 جنوری 2021 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

ممتاز قانون دان سید ضیا حیدر رضوی انتقال کرگئے

اور وہ 30 مارچ 2023 کو اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US