لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی محرومیوں کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ ملک کی تین بڑی جماعتیں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو تینوں بڑی جماعتوں کی قیادت کے پیٹ پھاڑ کر ان کی انتڑیوں سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ نکالے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی محرومیوں کا ذمہ دار امریکہ، برطانیہ، فرانس یا کوئی غیر ملکی طاقت نہیں بلکہ پاکستان کی تین بڑی جماعتیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
سراج الحق نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو انصاف ملنا چاہیے لیکن سوال یہ ہے کہ قانون کی بالادستی کے راستے میں کون رکاوٹ ہے؟ کسی عام آدمی نے پاکستان کو تباہ نہیں کیا بلکہ اس ملک کے گھر کو آگ گھر کے چراغ سے ہی لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 25 سال، پیپلز پارٹی 15 سال اور پی ٹی آئی 9 سال اقتدار میں رہیں لیکن ان تینوں بڑی جماعتوں نے پاکستان کو غربت اور جہالت کا تحفہ دیا ہے۔ تینوں بڑی جماعتوں نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس ملک میں سونا یورینیم زراعت 5 دریا سب کچھ موجود ہے لیکن 80 ہزار ارب روپے کا قرض کیوں ہے؟ 7 کروڑ نوجوان ملازمت سے محروم کیوں ہیں؟