اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں دکان میں آگ لگ گئی۔
آگ لگنے سے دھوئیں کے بادل پھیل گئے، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں متاثرہ جگہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آگ کاسمیٹکس اور کپڑوں کی دکان میں لگی، آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ دکان میں موجود سامان جل کر خاک ہو گیاہے۔